بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سیٹلائٹ تصاویر تازہ ترین اپڈیٹ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا امریکی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مراکز کا حال بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
1۔ تل ابیب میں صہیونی دہشت گردوں کا اجتماع
صہیونی ریاست کی طرف سے، شدیدترین سینسرشپ کے باوجود، حملوں کی شدت باعث بنی ہے کہ کچھ تصاویر منظر عام پر آجائیں۔
سیٹلائٹ تصاویر میں، ایرانی حملوں کے نتائج کو دوسرے زاویئے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں تل ابیب میں صہیونی دہشت گردوں کی نفری کی تعیناتی کے تباہ شدہ ٹھکانے دیکھ جا سکتے ہیں۔ /\

2۔ دیمونا نیوکلیئر پلانٹ میں تباہ کاریاں
ایران کا ایک اہک اہم کام دیمونا کو نشانہ بنانا تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اس پلانٹ کی پانچ عمارتیں ـ جن ميں سائنسدان اور کارکنوں کی رہائشگاہیں واقع تھیں ـ اس حملے میں منہدم ہو گئیں۔

3۔ صہیونی نوآباد شہر بیت شمش
قدس شریف کے مغرب میں واقع بیت شمش کو جنگ کے آغاز پر بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صہیونیوں کو شدید مالی اور جانی نقصانات اٹھانا پڑے؛ یہاں تک کہ ان کے زیر زمین گھونسلے (یعنی پناہ گاہ) کو بھی نقصان پہنچا۔ ذیل کی تصویر میں اس شہر کا کچھ حصہ دکھایا دیتا ہے۔

4۔ سعودیہ میں واقع الخرج امریکی اڈے میں ایئرٹینکرز کی تباہی
اس تصویر میں سعودی عرب کے علاقے الخرج میں شہزادہ سلطان امریکی ہوائی اڈے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا میں ایندھن فراہم کرنے والے تین KC-135 ایئرٹینکرز تباہ ہوچکے ہیں اور چار دوسرے ایئرٹینکرز کو نقصان پہنچا ہے اور ناکارہ بنایا گیا ہے۔

5۔ شیخ عیسیٰ امریکی اڈہ ـ بحرین
بحرین میں شیخ عیسیٰ امریکی اڈے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک ہینگر پر حملہ، ایک P-8 جاسوسی طیارہ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں امریکی ڈرونز کے ایک ہینگر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔



6۔ امریکی اڈہ مبارکہ - کویت
کویت میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے ـ مبارکہ میں جنگی طیاروں کے ایندھن کے گوداموں کو منہدم کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ